ایکنا دفتر میں آیت‌‌الله محقق داماد کی شرکت کے ساتھ تفسیر «شمس» کی رونمائی

IQNA

ایکنا دفتر میں آیت‌‌الله محقق داماد کی شرکت کے ساتھ تفسیر «شمس» کی رونمائی

8:17 - December 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505482
بین الاقوامی گروپ- دس جلد پر مشتمل مصطفی بروجردی کی کتاب تفسیر کی تقریب رونمائی آج منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ھفتہ تحقیق کی مناسبت سے معروف دانشور آیت‌الله سیدمصطفی محقق داماد، فرنگستان علوم کے سربراہ، جھاد یونیورسٹی کے حکام اور دیگر اہم علمی اور سیاسی شخصیات کی شرکت کے ساتھ تقریب رونمائی آج ایکنا آفس میں منعقد کی جارہی ہے۔

 

تفسیر شمش ایرانی پبلشر «بوستان کتاب» کی جانب سے شایع کی گیی ہے اور مذکورہ پبلشر کے سربراہ محمدباقر انصاری بھی تقریب میں شریک ہوں گے. تفسیر قرآن بعنوان تفسیر شمس  ۱۰ جلدوں پر مشتمل ہے اور اسکی تکمیل میں گیارہ سال کا عرصہ لگا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ  ولادت امام حسن عسکری(ع) کے موقع پر آج صبح ساعت ۱۰ بجے تقریب رونمائی ایکنا آفس نزد تہران یونیورسٹی منعقد کی جارہی ہے۔/

3772345

نظرات بینندگان
captcha