اسلامی تعاون تنظیم کا فلسطین رکنیت ویٹو کرنے پر اظھار افسوس

IQNA

اسلامی تعاون تنظیم کا فلسطین رکنیت ویٹو کرنے پر اظھار افسوس

6:17 - April 20, 2024
خبر کا کوڈ: 3516240
ایکنا: او آئی سی نے فلسطینی رکنیت بارے سلامتی کونسل کی ناکامی اور امریکی ویٹو کو افسوسناک قرار دیا۔

ایکنا نیوز-  فلسطین الیوم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حوالے سے سلامتی کونسل میں ووٹنگ تہران کے وقت کے مطابق 31 اپریل بروز جمعہ صبح نیویارک میں ہوئی اور صیہونی حکومت کے اہم حامی امریکہ نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

اس ووٹنگ میں، جو کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کی تنہائی کا منظر تھا، صرف امریکہ نے مخالفت میں ووٹ دیا اور انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ نے حصہ نہیں لیا جب کہ 12 دیگر اراکین نے بھی حق میں ووٹ دیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت قبول نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا: امریکی ویٹو کی وجہ سے سلامتی کونسل کی اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کی منظوری میں ناکامی پر ہمیں شدید افسوس ہے۔/

 

4211212

نظرات بینندگان
captcha