پاکستان: علاقے میں ٹینشن اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے ہے

IQNA

پاکستان: علاقے میں ٹینشن اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے ہے

7:41 - April 21, 2024
خبر کا کوڈ: 3516247
ایکنا: وزارت امور خارجه پاکستان نے خطے میں بگڑتی صورتحال کو اسرائیلی اقدامات کا تیجہ قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز، العالم نیوز چینل کے مطابق، "ممتاز زہرا" نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس کے دوران کہا: پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے آئندہ دورہ کا منتظر ہے اور ہم گرمجوشی سے میزبانی کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان کی تاریخ اور پلان کا اعلان بعد میں کریں گے۔

خطے کی صورتحال کے بارے میں ممتاز زہرا نے کہا: ہم مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور غزہ میں اسرائیل کے جرائم کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے موثر اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

ایران میں دھماکے کی آواز سننے سے متعلق بعض اطلاعات سے متعلق سوالات کے جواب میں انہوں نے مزید کہا: ہم صورت حال کا اندازہ لگا رہے ہیں اور واضح اطلاع ملنے پر ہی ہم کوئی موقف اختیار کر سکیں گے۔

ممتاز زہرا نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے تجاوزات پر پاکستان کی مذمت کو یاد کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کے لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات بالخصوص ایرانی قونصل خانے پر تجاوزات نے خطے میں کشیدگی کو عروج پر پہنچا دیا ہے، اس لیے ہم فوری طور پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

انہوں نے تاکید کی: پاکستان بھی غزہ میں فوری جنگ بندی، اسرائیلی حملوں کوبند، غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا خاتمہ اور غزہ کے مظلوم عوام تک انسانی امداد کی مسلسل ترسیل چاہتا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ارکان کو اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے اور خطے میں اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔/

 

4211276

نظرات بینندگان
captcha