بنگلہ دیش نے رمضان میں دفتری اوقاف کم کردیا

IQNA

بنگلہ دیش نے رمضان میں دفتری اوقاف کم کردیا

6:53 - March 03, 2024
خبر کا کوڈ: 3515963
ایکنا: وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں فضول خرچی سے بچنے پر تاکید کرتے ہوئےدفتری اوقات میں کمی کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے وزراء کی کابینہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں جو بدھ،  کو ان کی صدارت میں منعقد ہوئی؛ آئندہ ماہ رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاء میں اسراف کو روکنے کے لیے حکومتی بورڈ نے بڑے پیمانے پر افطار پارٹی کا انعقاد نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

 

انہوں نے اس شعبے میں پرائیویٹ اداروں کی کارکردگی پر بھی شکوہ کیا اور حکم دیا کہ افطاری کے اخراجات غریب لوگوں کے لیے مختص کیے جائیں۔

 

بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے روزہ دار ملازمین کے اوقات کار کے بارے میں مزید کہا: حکومت نے ماہ رمضان میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار کا تعین کر دیا ہے۔ اس سال رمضان المبارک میں ملازمین کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے۔

 

بنگلہ دیش میں اسلام کو سب سے بڑا مذہب سمجھا جاتا ہے، اور ملک کی آبادی کا تقریباً 90% مسلمان ہیں۔ بنگلہ دیش میں زیادہ تر مسلمان سنی ہیں اور ان میں سے ایک گروہ جو شیعہ ہیں شہری علاقوں میں رہتے ہیں۔/

 

4203082

نظرات بینندگان
captcha