ڈنمارک میں توہین قرآن قانون پر ردعمل

IQNA

ڈنمارک میں توہین قرآن قانون پر ردعمل

8:25 - December 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3515450
ایکنا ڈنمارک: مقدس کتب کی توہین پر پابندی کے حوالے سے مختلف ممالک نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 ایکنا نیوز-  افریگیٹ نیوز کے مطابق ڈنمارک کے پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں ایک قانون پاس کیا ہے جس ک مطابق مقدس کتب کی توہین پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیبیا کی وزارت امور خارجه نے اس قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

 

مذکورہ وزارت خانہ نے بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سلسلہ رک جائے گا اور شدت پسندی کو روکنے میں مدد ملے گی۔


بیان میں کیا گیا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ دیگر یورپی ممالک بھی اس حوالے سے ڈنمارک کی تقلید کریں گے تاکہ شدت پسندی روکنے میں مدد مل سکے۔

 

روس کا خیر مقدم

کپنھاگ میں روسی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ ڈنمارک اندورونی مسئلہ ہے تاہم اس اقدام سے نفرت انگیزی میں کمی ہوگی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ، ڈنمارک کا اقدام قابل قدر ہے اور ہر قسم کے غیرقانونی اور نفرت انگیز جرائم اور واقعات کو روکنے کی ضرورت ہے۔

 

سوئیڈش وزیراعظم نے بھئ مطالبہ کردیا

سوئیڈن کے سابق وزیراعظم نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈنمارک کے نقش قدم پر یہاں بھی قرآن سوزی کو ممنوع قرار دیا جائے۔

اگرچہ سوئیڈن نے کہا ہے کہ ڈنمارک کی تقلید نہیں کی جائے گی مگر اپوزیشن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ڈنمارک کی طرح قرآن سوزی پر پابندی لگائی جائے۔

سوشل ڈیموکریٹ رہنما اردلان نے کہا ہے کہ اگر ڈنمارک کے نقش قدم پر قانون سازی کی جائے تو ہم بڑے مسائل سے نکل سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ایسے حالات میں ہیں جہاں قرآن سوزی کی وجہ سے داخلی اور بیرونی سطح پر سیکورٹی مسائل پیدا ہوچکے ہیں اور اس پر پابندی سے یہ مسئلہ حل ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی ممالک میں قرآن سوزی کے واقعات مکرر ہورہے ہیں جس پر پوری دنیا میں مسلمانوں نے سخت احتجاج کیا اور مظاہرے ہورہے ہیں۔

اس پر ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے 77 کے مقابلے میں 94 ووٹ سے قرآن سوزی پر قرار داد منظور کرلی ہے۔

ڈنمارک کے وزیر انصاف نے کہا تھا کہ قرآن سوزی کے اثرات واضح ہیں اور ہم خطرناک صورتحال میں ہیں اور ملک کی سرحدوں کی کڑی نگرانی ضروری ہے۔/


4186590

نظرات بینندگان
captcha