سوئیڈن میں توہین قرآن کی دوبارہ اجازت

IQNA

سوئیڈن میں توہین قرآن کی دوبارہ اجازت

12:44 - October 22, 2023
خبر کا کوڈ: 3515154
ایکنا سوئیڈن: سلوان مومیکا نے ایک بار پھر قرآن سوزی کی اجازت حاصل کرلی۔

ایکنا نیوز- الیوم السابع نیوز کے مطابق ریڈیو سوئیڈن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سلوان مومیکا نے اسٹاک ہوم میں دوبارہ قرآن جلانے کی اجازت حاصل کی ہے۔

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق دو ہفتے قبل فٹبال شائقین پر حملوں کے باوجود سلوان مومیکا نے اسٹاک ہوم میں قرآن مجید جلانے کی باقاعدہ اجازت حاصل کی ہے۔

وزیر اعظم اولف کریسٹرسن نے بروکسل میں داعش کے حملے جسمیں دو لوگ مارے گیے تھے اس کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک اپنی تاریخ میں اس صورتحال سے نہیں دوچار نہیں ہوا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ واقعہ ایک دہشت گردانہ واقعہ ہے جس میں سوئیڈش عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے اور لوگوں میں غم اور خوف پایا جاتا ہے۔

مومیکا نے گذشتہ مہینوں میں کئی بار قرآن سوزی کی ہے جس پر عالمی سطح پر سخت اعترضات ہوئے ہیں اور عراق نے مطالبہ کیا تھا کہ اس عراقی نژاد سوئیڈش کو عراق کے حوالے کیا جایے۔

سوئیڈن کی حکومت نے کئی بار دعوی کیا ہے کہ اس  صورتحال کا جایزہ لیا جائے گا کیونکہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے جذبات مجروح ہوچکے تھے۔/

 

4176744

نظرات بینندگان
captcha