اسلام دشمنوں کی تصویر سوره مسد کے رو سے

IQNA

قرآنی سورے/ 111

اسلام دشمنوں کی تصویر سوره مسد کے رو سے

5:18 - September 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514888
ایکنا تھران: حالیہ دنوں بعض ممالک میں قرآن سوزی کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے اور بغیر شک کے ایسے لوگوں کی سزا حتمی ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم میں ایک سو گیارہواں سورہ «مسد» کے نام سے ہے جسمیں پانچ آیات ہے اور یہ سورہ تیسویں پارے میں ہے۔ مسد مکی سورہ ہے اور ترتیب نزول کے حوالے سے یہ چھٹا سورہ ہے جو قلب گرامی اسلام (ص) پر اترا ہے۔
اس سورہ کا آخری کلمہ مسد ہے جس کا مطلب کجھور کے درخت سے بنے رسی ہے اور اسی لیے اس کو سورہ مسد کا نام دیا گیا ہے۔
سوره مسد رسول اکرم کے دوران رسالت میں اترا ہے اور اس میں پورا موضؤع ایک شخص بنام
«ابولهب» اور انکی اہلیہ کے نام پر ہے، اس میں ابولھب کے مکمل تباہ ہونے اور انکے برے کاموں کا ذکر ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابولھب اور انکی زوجہ رسول اسلام اور دین اسلام سے کسقدر دشمنی رکھتے تھے۔
دونوں میاں بیوی رسول گرامی کے خاص دشمنوں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے کافی محنت کی کہ اسلام کے پھیلاو کو روکے لہذا اس سورہ میں ان پر نفرین کیا گیا ہے البتہ بعض مفسرین کے مطابق موضؤع صرف ابولھب اور انکی بیوی نہیں بلکہ تمام اسلام دشمنوں کے نام ہے۔
سوره مسد میں ام جمیل زوجہ ابولهب کو عبارت «حَمّالَة الحَطَب» (ایندھن اٹھانے والی) کے عنوان سے یاد کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ام جمیل صحرا سے کانٹے اکھٹا کرتی اور جب رسول گرامی نکلتے تو انکے راستے میں ڈال دیتی۔
ایک اور نشانی انکی یہ بتائی گیی ہے «فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ: انکے گردن میں کجھور کی رسی لٹکی ہوتی» (مسد/ 5).
بعض مفسرین کے مطابق یہ ابولھب کی دنیوی زندگی کی نشانی ہے جب انکے گردن میں سونے کی زنجیریں ہوتی تھی اور اس جملے سے حقارت مطلوب ہے۔
بعض کا کہنا تھا کہ اس آیت میں جو منظر کشی کی گئی ہے انکی جہنمی تصویر کشی ہے یعنی اس حال میں جہنم میں داخل ہوگی کہ انکے گردن میں رسی ہوگی اور یہ اسلام دشمنوں کی تصویر سازی ہوگی جو اسلام سے دشمنی رکھتے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha