طوفان نے روھنگیا متاثرین کو نشانہ بنایا

IQNA

طوفان نے روھنگیا متاثرین کو نشانہ بنایا

7:41 - May 17, 2023
خبر کا کوڈ: 3514318
ایکنا تھران: مغربی میانمار میں شدید طوفان کی وجہ سے متعدد روھنگیا متاثرین ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز- روئٹرز کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مغربی میانمار میں موچا طوفان نے سیلاب کے ساتھ تباہی مچا دی ہے اور متعدد مسلمان روہنگیا ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

 

ایک مقامی این جی اوز جو راخین میں سرگرم ہے انہوں نے رائٹرز سے کہا ہے کہ طوفان نے کافی تباہی مچائی ہے۔

 

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار میں آنے والے طوفان کو خطرناک ترین طوفان قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق موچا طوفان اس وقت کاکس بازار کے قریب ہے اور شمال سے ہوتا ہوا مشرق کی جانب سے نکل سکتا ہے۔

 

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ طوفان ایک پچانوے فی کیلو میٹر کی رفتار سے ہے اور بعض اوقات خطرناک طوفان ۲۱۵ تک جاسکتی ہے۔

 

مسلم روھنگیا جو پہلے ہی سے میانمار حکام اور فوج کے مظالم کا شکار ہیں ان آفات کے مقابلے تمام سہولیات سے عاری ہیں۔/

 

4141255

نظرات بینندگان
captcha