عراقی خطاطوں کی مشترکہ کاوش سے خطی نسخے کی تیاری

IQNA

عراقی خطاطوں کی مشترکہ کاوش سے خطی نسخے کی تیاری

7:45 - January 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3513602
ایکنا تھران- عراق کے خطاطوں کے ایک گروپ کے تعاون سے مشترکہ طور پر ایک قرآن کی کتابت کی جارہی ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے الزمان کے مطابق مشترک قرآن کی کتابت کا پہلا اجلاس گذشتہ ہفتے کو منعقد ہوا جس میں عراقی آرٹسٹوں نے کاغذ کی نوعیت، کیفیت، جوہر کی قسم اور قلم کے اندازے پر مشاورت کی اور طے پایا کہ قلم کا سایز 5۔1 ملی میڑ رکھا جائے۔

تمام خطاط حضرات کو کاغذ مہیا کیا گیا اور ابتدائی مرحلے میں ایک پارے کی خطاطی خط نسخ میں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد تمام نسخوں کا موازنہ کیا جایے گا اور ان میں بہترین نمونوں کا انتخاب ہوگا اور اگلے مرحلے میں منتخب خطاطوں کو مکمل قرآن مجید کا ٹاسک دیا جائے گا۔

 

کتابت مشترک قرآن از سوی خوشنویسان عراقی

اس ٹاسک میں مشهور قرآن کریم جو عثمانی دور کے خطاط محمدامین الرشدی لکھا گیا ہے انکو بطور نمونہ فراہم کیا گیا ہے. مذکور نسخے کو ستر کے دہائی میں وزارت اوقاف عراق کی کاوش سے چھاپا گیا ہے. اس دور میں عراق کے معروف خطاط هاشم البغدادی نے اس نسخے کی نظارت کی تھی اور انکی تصحیح اور اجازت کے بعد اس کو شایع کیا گیا تھا۔

مذکورہ نسخے کو جرمنی کے بہترین پبلیکشن کے تعاون سے شایع کیا گیا اور اس وقت سے اب تک اس نسخے کو مذکورہ ادارے تصدیق کرتے آرہے ہیں۔/

 

4114732

نظرات بینندگان
captcha