بنگلہ دیش، پچاس جدید مساجد و اسلامی مراکز کا قیام

IQNA

بنگلہ دیش، پچاس جدید مساجد و اسلامی مراکز کا قیام

7:42 - January 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3513601
ایکنا تھران- وزارت مذہبی امور کے نمایندے کے مطابق۵۰ مساجد و مراکز ملک میں قایم کیے جائیں گے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی  BSS News، کے مطابق وزارت مذہبی امور کے نمایندے کا کہنا تھا: توقع ہے کہ آج سولہ جنوری کو وزیراعظم شیخ حسینه واجد اس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گی۔

ام فریدالحق خان کا کہنا تھا: پچاس مساجد و مراکز اسلامی پروجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم آج آن لاین انداز میں مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کریں گی۔

اس سے پہلے  شیخ حسینه نے  ۵۶۴ مساجد قایم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ان مراکز و مساجد میں امور حج کا دفتر، تربیتی مراکز اور اسلامی علوم ، کتابخانے اور تحقیقی مراکز شامل ہیں۔

 

دس جون ۲۰۲۱، کو بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے ۵۰ مساجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت تھی جو انہیں ۵۶۴ مساجد کا حصہ ہے اور اس پروجیکٹ کا مقصد ان لوگوں کو جواب دینا ہے جو کہتے ہیں ملک میں مذہبی اقدام کی بیخ کنی کی جارہی ہے.

سرکاری حکام کے مطابق اس پروجیکٹ کا مقصد اسلام مخالف تبلیغات کا خاتمہ اور شدت پسندی کے خلاف حقیقی اسلام کا چہرہ واضح کرانا ہے  کیونکہ دین میں شدت پسندی کی مخالفت کی جاتی ہے، اسی طرح اس پروجیکٹ سے خواتین کے خلاف تشدد و جرایم کا خاتمہ بھی مقصد میں شامل ہے۔/

 

4114726

نظرات بینندگان
captcha