حرام مشروبات سے پاک ورلڈکپ کے انعقاد پر برطانوی باکسر کے جذبات

IQNA

حرام مشروبات سے پاک ورلڈکپ کے انعقاد پر برطانوی باکسر کے جذبات

7:47 - December 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3513402
ایکنا تھران- برطانوی ہیوی ویٹ باکسر نے حرام مشروبات سے پاک ورلڈ کپ کے انعقاد پر قطر کی کاوش پر خوشی کا اظھار کیا۔

ایکنا نیوز- اباوٹ اسلام نیوز کے مطابق سابق ہیوی ویٹ برطانوی باکسر نے الکوحل سے پاک ورلڈ کپ کو خوش آئند قرار دیا۔

 

انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے: پہلا ورلڈ کپ ایک عرب ملک میں ۱۸ دسامبر کو اس حال میں اختتام پذیر ہوا کہ میسی نے ورلڈ کپ اٹھایا۔

 

ایک کامیاب ورلڈ کپ کے اختتتام پر برطانوی باکسر ٹونی بیلو نے کہا کہ الکوحل سے پاک ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئند ہے اور اس حال میں مقابلے اختتام پذیر ہوئے جہاں کوئی جنگ و جھگڑے کی نوبت ہی نہ ایا، کامیاب ایونٹ تھا۔

 

ٹونی بیلو سال ۲۰۱۶ تا ۲۰۱۷ تک ہیوی ویٹ باکسنگ چمپین رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ قطر نے ثابت کیا کہ الکوحل سے پاک مقابلہ ممکن ہے، میں ایک معمولی تشدد تک کا واقعہ نہیں دیکھا اور یہ میری زندگی میں پہلی بار ہے!»

 

انکا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی توقع نہ تھی اس لیے شروع میں خاموش رہا مگر آٖفرین ہے حیرت انگیز انداز کے ساتھ کامیاب ایونٹ تھا۔

 

بی بی سی رپورٹ کے مطابق حتی برطانیہ ولز مقابلے میں بھی کوئی تشدد آمیز واقعہ رونما نہیں ہوا اور پہلی بار ہے کہ کوئی برطانوی فٹبال فین گرفتار نہیں ہوا۔

 

برطانوی فٹبال فین اقبال حسین اس بارے لکھتا ہے: ایسا واقعہ پہلی بار ہے اور حیرت انگیز واقعہ ہے۔

 

ایک اور فٹبال فین کا کہنا ہے کہ  شهر دوحه کی فضا شاندار ہے۔

 

برطانوی فٹبال فین مٹیو کوٹس ٹوئٹ میں لکھتا ہے کہ میں نے بچوں کو ساتھ نہ لیا مگر فورا پشیمان ہوا کیونکہ میڈیا فضا کو کچھ اور دکھاتا تھا مگر ثابت ہوا کہ دوستانہ ترین، خوبصورت ترین، منظم ترین اور پرامن ترین فٹبال ایونٹ منعقد ہوا، ایک خوشگوار ترین تجربہ، آفرین ہے قطر۔

 

4108592

نظرات بینندگان
captcha