ملایشین قرآنی مقابلوں میں اکتیس ممالک کی شرکت

IQNA

ملایشین قرآنی مقابلوں میں اکتیس ممالک کی شرکت

9:34 - October 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512847
ایکنا تھران- بیاسٹویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ (MTHQA) کے مطابق اس سال اکتیس ممالک کے نمایندے شریک ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق اکتیس ممالک سے اکتالیس قرآنی نمایندے بیاسٹویں بین الاقوامی ملایشین مقابلوں میں قرآنی نمایندے شریک ہیں۔

مذکورہ مقابلے اس سال ایرانی قرآنی مقابلوں کی طرح کورونا بحران کے دور کی طرح آن لاین اور حضوری مشترک شکل میں منعقد ہوں گے۔

مذکورہ مقابلہ ملایشیاء کے اسلامی ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے تعاون سے صبح و شام دو اوقات میں منعقد ہوگا جو ایک ہفتے تک کوالالمپور میں جاری رہے گا۔

پروگرام کے مطابق مقابلے کی افتتاحی تقریب بدھ انیس اکتوبر کو رات آٹھ بجے کوالالمپور کے سیمینار ہال  (KLCC)  میں منعقد ہوگی۔

بین الاقوامی مقابلے کورونا سے قبل خؤاتین و مردوں کے الگ کیٹگریز میں منعقد ہوتے تھے جس میں حفظ و قرآت شامل تھے جب کہ ایران سے صرف مرد نمایندہ شریک ہوتا تھا۔

 

ملایشیاء کے وزیر برائے مذہبی امور ادریس احمد کے مطابق اس سال مقابلے میں الجزایر، اردن، انگلینڈ، کینیڈا، افغانستان اور بیلجیم شریک ہوں گے۔

انکا کہنا تھا: اس سال مقابلوں میں صرف حسن قرآت کا مقابلہ ہوگا تاکہ کوویڈ سے مزید محافظت ممکن ہوسکے۔

انکا کہنا تھا کہ ملایشیاء کی جانب سے مقابلوںن میں ایمن رضوان رملان اور صوفیہ موسین طلبا اور طالبات مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

مذکورہ مقابلہ عالم اسلام کے قدیم ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے جو اسلامک ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوتا ہے۔

ملایشین وزیراعظم اسماعیل صبری یعقوب اور ملک کے بادشاہ افتتاحی تقریب میں شریک ہوتے ہیں۔/

4090276

نظرات بینندگان
captcha