سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے«إن للمتقين مفازاً» کا آغاز

IQNA

سولویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے«إن للمتقين مفازاً» کا آغاز

10:06 - February 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3513703
ایکنا تھران- سولویں بین الاقوامی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفازاً» جو بین الاقوامی چینل الکوثر پر منعقد ہوتا ہے اس کے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق الکوثر سیٹلائیٹ چینل کے قرآنی مقابلوں «إن للمتقين مفازاً» کا آغاز مولا امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی ولادت سے آغاز ہوگا۔

 اس مقابلے کی رجسٹریشن کا آغاز  ولادت امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کے دن یعنی تیرہ رجب سے ہوگی اور رجسٹریشن کا اختتام  ولادت صاحب‌الزمان، امام مهدی(عج) یعنی پندرہ شعبان المعظم کو ہوگا۔

خواہشمند قرآء نام لکھوانے کے لیے الکوثر چینل کے ایڈرس یا اس صفحہ (http://mafaza.alkawthartv.ir)  یا فون نمبر ۰۰۹۸۹۱۰۸۹۹۴۰۲۵ اور واٹس اپ، فیسبوک اور ٹیلی گرام کے زریعے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔


خواہشمند افراد اور قرآء اپنی آڈیو یا ویڈیو تلاوت جسمیں  (۱۶۱ تا ۱۶۵ سوره انعام یا ۱۴۲ تا ۱۴۴ سوره اعراف یا ۱۱۰ تا ۱۱۵ سوره هود) جو دو سے تین منٹ پر مشتمل ہو ارسال کرسکتے ہیں۔

مذکورہ فایلز کوججز اور ماہرین کی ٹیم جانچ پڑتال کرکے قابل قرآء کا انتخاب کریں گے اور 96 منتخب قرآء کے درمیان مقابلہ رمضان المبارک کی راتوں کو ہوں گے اور چوبیس قرآن کو فاینل مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔


اختتام پر پانچ قرآء کو پوزیشن ہولڈرز کے لیے اعلان کیا جائے اور شب عید فطر پر انکے ناموں کا اعلان ہوگا۔

شرکت کے خواہشمند افراد کو تلاوت، مکمل نام، ملک اور شہر کا نام اور موبایل نمبر ارسال لکھنا ہوگا۔

رجسٹریشن کے لیے اس ایڈرس پر  http://mafaza.alkawthartv.ir  جا سکتے ہیں./

 

4118576

نظرات بینندگان
captcha