برونائی میں ختم قرآن کی محفل

IQNA

برونائی میں ختم قرآن کی محفل

7:57 - January 31, 2023
خبر کا کوڈ: 3513697
ایکنا تھران- سال نو میں پہلی مجلس ختم قرآن سنگکورونگ کی مسجد سلطان شریف علی میں منعقد ہوئی۔

ایکنا- خبررساں ادارے  Borneo Bulletin،کے مطابق سنگکورونگ کی مسجد سلطان شریف علی میں مجلس ختم قرآن منعقد ہوئی جسمیں مقامی قرآء شریک تھے۔

محفل میں اجتماعی تلاوت قرآن ہوئی جو فجر کے نماز کے بعد کی گیی اور امام نے ضحی سے لیکر ناس تک کی تلاوت کی۔

کورونا بحران کی وجہ سے حالیہ برسوں قرآنی محفلوں کو کافی محدود کردی گئی تھی۔

برونائی میں ختم قرآن کی محافل میں لوگ جوق درجوق شرکت کرتے ہیں اور بہت سے قرآء اور طلبا ان محافل میں شریک ہوتے ہیں، ختم قرآن کی محافل عام طور پر عید اور اسلامی مناسبتوں سے منعقد کی جاتی ہے۔

 

ان پروگراموں میں سے اہم ترین سالانہ ختم قرآن کی محفل ہے جو بادشاہ کی سالگرہ پر منعقد ہوتی ہے اس میں بری تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں اور سال 2019 کی محفل میں ہزار سے زائد لوگ شریک تھے۔

برونائی جزیرہ بورنیو اور جنوب مشرقی ایشیاء میں واقع ہے اور ملک کی اسی فیصدی آبادی مسلمان ہے، آخری سالوں میں بادشاہ کے حکم پر اسلام امور پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔/

 

4118304

نظرات بینندگان
captcha