ایمیزون میں افغان خواتین برقع کی فروخت

IQNA

ایمیزون میں افغان خواتین برقع کی فروخت

5:25 - January 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3513676
ایکنا تھران- افغان فرقع جو افغانستان کی نوے فیصد خواتین بطور حجاب استعمال کرتی ہیں اس کی ایمیزون میں آن لائن فروخت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہے۔

ایکنا- خبررساں ادارے خامه پریس کے مطابق اس پلیٹ فارم میں افغان برقع کی قیمت 99 ڈالر بتائی جاتی ہے جو آن لاین خرید سکتے ہیں۔

اس حؤالے سے صارفین کے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں کہ یہ کون خرید سکتا ہے کیونکہ افغانستان میں تو ایمیزون کو عملا وجود نہیں۔

 

مختلف پوسٹوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایمیزون پر اس برقع کی فروخت عرصے سے جاری ہے تاہم اب سوشل میڈیا میں صارفین کی توجہ مبذول ہوئی ہے۔

 

طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے افغانستان میں مکمل حجاب پر سختی سے عمل کا حکم دیا گیا ہے اور دیگر اقسام کے معمولی حجاب کی ممانعت ہے۔ مذکورہ حکمنامہ افغان وزارت تبلیغ و امور امر بالمعروف و نہی از منکر کی جانب سے دیا گیا ہے۔/

 

4117111

نظرات بینندگان
captcha