مصطفی محمود؛ دانشور جو شک سے یقین کے مقام پر پہنچا

IQNA

اسلامی دنیا کے معروف علما/ 18

مصطفی محمود؛ دانشور جو شک سے یقین کے مقام پر پہنچا

5:23 - January 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3513675
مصطفی محمود قرآن‌پژوه ایک ڈاکٹر، دانشور، ادیب اور معروف مصری علمی شخصیت تھے جنہوں نے کوشش کی کہ علم تجربی کے بنیاد پر ایمان اور اخلاق کی اہمیت کو اجاگر کرسکے۔

ایکنا نیوز کے مطابق مصطفی کمال محمود حسین آل محفوظ (پیدائش 27 دسامبر 1921 - متوفی 31 اکتوبر 2009)، قرآنی محقق، ڈاکٹر،د انشور اور مصری مصنف تھے۔

انہوں نے  89 عنوانات پر کتابیں تحریر کی ہے جنمیں تفسیر قرآن، اسلامی مؤضوعات، رومان، نمایشنامه اور سفرنامه شامل ہے۔

محمود نے میڈیکل کی تعلیم اور دیگر فکری عنوانات پر علمی مطالعات مصر میں حاصل کی اور انکا کہنا تھا کہ دنیا ایک جبر کی دنیا ہے جو انسان کے اختیار میں نہیں۔

انہوں نے سالوں کوشش کی کہ شک پر قابو پاسکے اور اسی حوالے سے کتاب بنام «شک سے ایمان تک کا سفر» شایع کیا اور کہا کہ وجود کو صرف مادیات تک محدود نہیں کیا جاسکتا لہذا اختیار کو صرف مادیات نہیں بلکہ انسان کو بیرونی دنیا میں ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

.
مصطفی محمود اس کتاب میں اس دور کے حوالے سے ملک میں قرآن کے مقام پر تنقیدی نظر ڈالی ہے اور قرآنی معجزوں سے غفلت کو نامناسب قرار دیا ہے۔

انکی نظر میں قرآء ایک انداز میں اور معنی آیات غم، خوشی، خبردار عبرت سے لاتعلق تلاوت کرتے ہیں جس سے سامعین پر مناسب اثرات نہیں پڑتے۔

محمود اپنی ایک اور  کتاب «خدا و انسان» میں کوشش کرتا ہے کہ شک و یقین اور توحید و کفر کے مسئلے کو واضح کرسکے، بہت سے لوگ اس کتاب کو کفرآمیز قرار دیتے ہیں تاہم مصری صدر جمال عبدالناصر کی جانب سے خصوصی کمیٹی کی تشکیل ہوئی جس نے اس کتاب کو کفریات سے مبرا قرار دیا۔

انور سادات کی توجہ اس کتاب کی جانب مبذول ہوئی اور انکی محمود سے خاص دوستی بھی تھی جنہوں نے محمود سے درخواست کی کہ اس کتاب کو«میرے اور میرے ملحد دوست کی گفتگو»، کے نام سے شایع کریں۔ محمود نے بعد میں اسی کتاب کو تنقیدی نگاہ سے شایع کیا جس کو انہوں نے «شک سے ایمان تک کا سفر» کا نام دیا.
انکی ایک اور شاھکار کتاب «علم و ایمان» ہے۔ اس پر مبنی کتاب کو اٹھائیس سال تک  سال 1971 سے سال 1999 تک  400 اقساط پر نشر کیا گیا۔

اس پروگرام میں علم و ایمان موضوع تھا جسمیں وہ علم کی ترقی پر نظر ڈالتا ہے اور پھر آیات قرآن اور تفسیر کی طرف آتا ہے اور ایمان افروز علمی معجزات و نکات کو اجاگر اور علمی آفات سے بچنے کے لیے ایمان سے کام لینے پر تاکید کرتے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha