ایران پاکستان کی توانائی کمی میں مدد کو تیار ہے۔ ایران

IQNA

ایران پاکستان کی توانائی کمی میں مدد کو تیار ہے۔ ایران

16:41 - January 25, 2023
خبر کا کوڈ: 3513673
ایکنا تھران- پنجگور میں فورسز کی شہادت کی شدید مذمت، دونوں ممالک میں تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران اور پاکستان کے مابین سفارتی ،تجارتی ثقافتی تعلقات کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور ایران گیم چینجر منصوبہ سی پیک میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا یے۔

ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی توانائی اور پٹرولیم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ایران عنقریب صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو 100 میگا واٹ سے بڑا کر 2 سو میگا واٹ تک کررہا ہے۔ جبکہ کوئٹہ سے ایران ہوائی جہاز اور بہترین ریلوے اور شپ سسٹم کو فعال کرنے سے پاکستان اور ایران کے تجارتی سرگرمیوں کو مزید  فروغ مل سکتا ہے ۔

 

قونصل جنرل ایران حسن درویش وند نے کہا کہ ایران کو حالیہ پنجگور واقعہ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی شہادت پر انتہائی افسوس ہوا ہے یقینا کچھ شر پسند عناصر دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha