مصری سیاسی شخصیات کے پسندیدہ قاری

IQNA

تلاوت قرآن کا ہنر/21

مصری سیاسی شخصیات کے پسندیدہ قاری

7:20 - January 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3513657
مصری قاری طه الفشنی کی آواز کا صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیرمسلم بھی دلدادہ تھے انکی پرکشش آواز کے مصری سیاست دان بھی عاشق تھے۔

ایکنا نیوز- طه موسی حسن،جو «طه الفشنی» کے نام سے معروف تھا سال ۱۹۰۰ کو شهر «فشن» صوبہ «بنی‌سویف» میں پیدا ہوئے. وہ سوز و دعا خوانی میں «شیخ علی محمود» کے مقلد تھے اور تلاوت میں شیخ مصطفی اسماعیل کے دلدادہ تھے۔

انکے بہترین دعا خوانی میں «حب الحسین»، «یا ایهاالمختار» اور «میلاد طه» معروف ہیں، طه الفشنی  سال ۱۹۷۱ میں انتقال کرگیے۔

مصری دعا خوانوں میں اور بھی معروف سوز خوان گزرے ہیں جنمیں «علی‌ محمود» اور «سید درویش» قابل ذکر ہے تاہم جس وقت طه الفشنی کے زمانے میں جدید ٹیکنالوجی عام ہوئے اور اسی وجہ سے طه الفشنی کے آثار زیادہ باقی رہیں۔

 

طه‌الفشنی کی شاندار دعا خوانی نے لوگوں کو بیحد متاثر کیا اور اعلی شخصیات بھی انکی آواز کو یاد پسند کرتے تھے. مصری صدور جمال عبدالناصر اور انور سادات تک انکی آواز کے شوقین تھے۔

طه الفشنی کی مقبت یا سوز خوانی میں «حب الحسین (ع)» شاہکار سمجھا جاتا ہے جس کے شوقین عیسائی بھی ہیں جو اسلامی شخصیات کے عاشق بنے ہیں۔

طه‌الفشنی زبردست دعا خوان تھے اور موسیقی سے آشنائی کی وجہ سے وہ بہترین انداز میں دعا پڑھتے تھے وہ موسیقی میں نام اور پیسہ کما سکتے تھے تاہم انہوں نے سوز و سلام کو چنا تاکہ شان رسول  اکرم (ص) اور اهل بیت (ع) پڑھ سکے۔/

نظرات بینندگان
captcha