نمایش «ذکر»؛ چار سالہ قرآنی کاوش کا نتیجہ+ تصاویر

IQNA

مصری آرٹسٹ؛

نمایش «ذکر»؛ چار سالہ قرآنی کاوش کا نتیجہ+ تصاویر

8:06 - January 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3513654
ایکنا تھران- مصری آرٹسٹ کریم نبیل کی جانب سے «ذکر» نمایش منعقد کی گئی ہے جس میں انکے چار سالہ فن پاروں کی نمایش کی گیی ہے.

ایکنا- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق مصری آرٹسٹ کریم نبیل کی کاوش سے قرآنی نمائش بعنوان «ذکر» منعقد کی گیی ہے اور انکا اس نمایش کے حوالے سے کہنا تھا:

میں نے کوشش کی ہے کہ اپنے جذبات اور احساس کو آیات قرآن کے زریعے سے منعکس کرسکوں اور یہ تین وجوہات کی بناء پر ہے ایک قرآن کریم کی مسلسل تلاوت اور میں ہر روز تلاوت کرکے کچھ آیات کا انتخاب کرتا تھا جو میرے لیے خاص تھی اور پھر اسکو فن میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

کریم نبیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ نمایش میری چار سالہ مطالعہ قرآن اور دو سالہ فوٹوگرافری کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

 

کریم نبیل، فوٹوگرافر ہے جو عین الشمس یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرچکا ہے اور سال 2006 سے فوٹوگرافری میں مصروف ہے۔

انہوں نے اپنے کیرئیر میں دس ایوارڈ ایوارڈ حاصل کیے ہیں جنمیں سے عرب ایوارڈ اہم ترین اعزازات میں شامل ہے، تیسویں آسکر ایوارڈ، تالار ایوارڈ اور مصری فلم ایوارڈ دیگر اعزازات میں شامل ہیں۔

انکی کاوش سے اب تک تیس آرٹ نمایش منعقد ہوچکی ہے جنمیں مصری، قطری، امارات، فرنچ اور آسٹریا کے فن کار شرکت کرچکے ہیں۔/

 

 

 

 

4116142

نظرات بینندگان
captcha