ایکنا- الخلیج آنلاین نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پانچ ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پر بائیومیٹرک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مذکورہ ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں تیونس، برطانیہ، کویت، بنگلہ دیش اور ملایشیاء شامل ہے۔
وزارت حج و عمره نے تاکید کی ہے کہ اس بائیومیٹرک سسٹم کا مقصد زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ملک کے اندر آنے میں انہیں سہولت حاصل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے اس سسٹم کا ایپ (Saudi Visa Bio) کے نام سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اس وقت چھ ممالک کے لوگ سب سے زیادہ سعودی ویزا طلب کرتے ہیں جنمیں پانچ لاکھ ویزوں کے ساتھ انڈونیشیا سرفہرست ہے جس کے بعد پاکستان تین لاکھ ستر ہزار، انڈیا 230 ہزار، عراق ڈیڑھ لاکھ اور مصر ایک لاکھ جب کہ بنگلہ دیش گیارہ ہزار ویزوں کے ساتھ بالترتیب زیادہ ویزہ لینے والوں میں شامل ہیں۔/
4104379