پانی کے اوپر تیار کی گیی ملایشیاء کی سلور مسجد + تصاویر اور فلم

IQNA

پوٹراجایا مسجد پر ایکنا رپورٹ

پانی کے اوپر تیار کی گیی ملایشیاء کی سلور مسجد + تصاویر اور فلم

7:57 - December 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3513288
ایکنا تھران- سلور مسجد «توانکو میزان زین‌العابدین» پوٹراجایا کی دوسری بڑی مسجد ہے جو سیاحوں کو بڑی تعداد میں اپنی جانب کھینچتی نظر آتی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوالا لمپور کی مساجد کے طرز تعمیر ہر دیکھنے والوں کو متوجہ کرتے ہیں اور یہ مساجد نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام دیکھنے والوں کے لیے پرکشش ہیں اور ان کی وجہ سے بڑی تعداد میں دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور یہ مساجد خوبصورت طرز تعمیر کے ساتھ ماحول دوست بھی ہیں۔

 

دومین مسجد بزرگ مالزی؛ سازه‌ای آهنی بر روی آب

.

سلور اور تیرتی مسجد «توانکو میزان زین‌العابدین» جسکو  «آئرن مسجد» کے نام سے بھی جانی جاتی ہے سال 2004 کو پوٹرا جایا کے جھیل پر تعمیر کی گیی جو جرمن اور چینی طرز معماری کا نمونہ ہے اور سال 2009 میں اس مسجد کا افتتاح کیا گیا، جھیل پر واقع اس مسجد کا منفرد منظر ہے اور غروب کے وقت پانی پر اس کا سلور کلر جاذب نظر ہے۔

 

دومین مسجد بزرگ مالزی؛ سازه‌ای آهنی بر روی آب

 

اس مسجد کی ساخت میں مینار شامل نہیں جبکہ کے آئرن مسجد میں ساٹھ ٹن فولاد استعمال ہوا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

مسجد کی اندورنی تعمیرکاری میں سنگ مرمر، کاشی اور دیگر قیمتی پتھروں کا بے تحاشا استعمال ہوا ہے۔

 

دومین مسجد بزرگ مالزی؛ سازه‌ای آهنی بر روی آب

مسجد توانکو میزان زین‌العابدین کی ایک اور عمدہ خوبصورتی شیشے سے بنی دیوار ہے جس کی بلندی تیرہ میٹر ہے اور اس پر سورہ بقرہ کی دو آیات درج شدہ ہیں اور اسی طرح سورہ ابراہیم کی بعض آیات تحریر کی گیی ہیں اور جب اس شیشے کی دیوار پر روشنی پڑتی ہے تو رنگ برنگ جلوے نمایاں ہوتے ہیں۔

دومین مسجد بزرگ مالزی؛ سازه‌ای آهنی بر روی آب

مسجد کے اندر دیگر حصے پر اسماء حسنی کی خطاطی کی گیی ہےاور مرکزی دروازے پر سورہ اسراء کی آیت اسی ہر داخل ہونے والے کی توجہ اپنی جانب کھینچتی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha