فرنچ سیاست داں کا تیونس فٹبال ٹیم کے خلاف نسل پرستانہ بیان

IQNA

فرنچ سیاست داں کا تیونس فٹبال ٹیم کے خلاف نسل پرستانہ بیان

7:20 - December 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3513277
ایکنا تھران- تیونس فٹبال ٹیم کے خلاف فرانس کے سیاست داں کے نسل پرستانہ بیان پر شدید اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا- عربی 21 نیوز کے مطابق ورلڈ کپ کے میچ میں تیونس کی فٹبال ٹیم نے فرانس کو ایک صفر سے زیر کردیا تھا۔

ریٹرن پارٹی کے سنئیر رکن ڈیمین لوفور جس کی سربراہی دائیں بازو کے شدت پسند رہنما اریک زمور ہے انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا: " اچھا، تیونس ٹیم ہم نے تمھیں جیت کا موقع دیا اب تک اپنے غیرقانونی مہاجرین واپس لے لو"

ڈیمین لوفور شدت پسندی کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور وہ سال 2021 میں دائیں بازو کی پارٹی کا ترجمان بھی رہا ہے جو اسی سال فرنچ حکومت کے عدالتی حکم پر ختم کردی گئی تھی۔

 

دائیں پارٹی کے اس شدت پسند رہنما نے گذشتہ سال فرنچ اسٹار فٹبال پلئیر کریم بنزما پر دہشت گردی کا لفظ استعمال کیا تھا جس پر شدید اعتراضات کیے گیے۔

مذکورہ سیاست داں کے بیان پر کریم بنزما کے وکیل نے ٹوئٹ کیا تھا: ڈیمین لوفور نے نفرت انگیزی بھڑکانے کی کوشش کی ہے اور کریم بنزما کو دہشت گردوں جیسا قرار دیتا ہے، کیا ری ایکشن کا انتظار کرنا چاہیے؟

 

4103876

نظرات بینندگان
captcha