استاد عبدالباسط اور تلاوت کا گرانقدر سرمایہ+ ویڈیو

IQNA

جایزہ «آواز مکه»

استاد عبدالباسط اور تلاوت کا گرانقدر سرمایہ+ ویڈیو

7:59 - December 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3513270
ایکنا تھران- استاد قاری عبدالباسط محمد عبدالصمد اپنے خاص طرز تلاوت اور آواز کی وجہ سے اسلامی دنیا کا معروف ترین قاری شمار ہوتا ہے جنکو «گولڈن وائس» اور «آواز مکه» بھی کہا جاتا ہے۔

ایکنا- نیوز ایجنسی اخبار الیوم کے مطابق دنیائے اسلام کے معروف ترین قاری عبدالباسط کی چونتیسویں برسی منائی جارہی ہے، تیس نومبر و انکی برسی کا دن تھا جنکی تلاوت عظیم سرمایہ ہے اور جو گولڈن وائس اور وائس آف مکہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور مصر کے علاوہ عالمی سطح پر انکی تلاوت مقبول عام ہے۔

 

استاد عبدالباسط و ثروت بر جای مانده از تلاوت + فیلم

 

قاری عبدالباسط  کے باقی ماندہ آثار اور تلاوت اسلامی اور عربی دنیا کے لیے گرانقدر سرمایہ ہے، انہوں نے قرآنی سفیر کے طور پر دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کیا اور مصر میں قاری القرآء کا لقب پایا، انکو عربی اور افریقی ممالک کی جانب سے آٹھ اعزازی میڈلز دیے گیے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

گولڈن وایس کے مالک جگر کی بیماری نے گھیر لی اور اس پر شوگر کا اضافہ ہوا، وہ ان دو بیماریوں کے سامنے ہمت ہار گیے اور بلاآخر تیس نومبر 1988 کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

 

انکے تشیع جنازے میں مصری عوام کے علاوہ اعلی حکام اور اسلامی ممالک کے سفراء بڑی تعداد میں شریک تھے۔/

 

4102782

نظرات بینندگان
captcha