انڈونیشیاء نئی جدت کے ساتھ حجاب کی تولید+ ویڈیو

IQNA

انڈونیشیاء نئی جدت کے ساتھ حجاب کی تولید+ ویڈیو

7:30 - December 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3513266
ایکنا تھران- انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک جہاں سالانہ ایک ارب سکارف کی خریداری کا چوتھا حصہ تیار کیا جاتا ہے تاہم اب نئے انداز میں اسکو تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایکنا- وی فوروم کے مطابق انڈونیشیا میں سالانہ ایک ارب سے زائد چادر یا اسکارف کی خریداری ہوتی ہے اور تقریبا چھ ارب ڈالر خرچہ کیا جاتا ہے تاہم اس ضرورت کی صرف ایک چوتھائی تعداد یہاں کے کارخانوں میں تیار کی جاتی ہے اور اگر اس ڈیماند کے تمام سامان کو یہاں تیار کیا جائے تو خاصا بڑا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔

 

حجاب بانوان مسلمان اندونزی

ZM Zaskia Mecca، یا مختصرا (ZM) ایک انڈونیشن کمپنی ہے جوسال 2016 کو قایم ہوئی اور اب انکے کافی خریدار موجود ہیں جو ہر مہینے ستر ہزار اسکارف تیار کرتی ہے جہاں ہر اسکارف چھ ڈالر کے لگ بھگ فروخت کی جاتی ہے۔

اسکارف تیار کرنے والے ایک اور کمپنی پاک ایوس (Pak Iyus) ہے جو ذیڈ ایم کمپنی سے ایک سو پچاس کیلومیٹر دور باندونگ میں واقع ہے. پاک ایوس چین اور ویتنام کی کاپی کرتے ہوئے ایک نئی جدت کے ساتھ اسکارف کی تیاری میں مصروف ہے تاکہ صارفین کے تقاضے کو پورا کرسکے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

آئیندہ دس سال اس شعبے میں رونق بڑھانے کا گولڈن چانس موجود ہے گرچہ اسکارف یا چادر تیار کرنے کا کام سادہ ہے جسمیں کٹنگ، سلائی اور اسٹیکر لگانا ہے تاہم پاک ایوس باتجربہ اور کم خرچ اسٹاف کے ساتھ اس کام کو تیز کرنے پر لگی ہے۔

کارخانے میں اہم امور کو نمٹایا جاتا ہے اور سادہ کام گھروں میں تیار کرنے کی کاوش کی جاتی ہے اور پھر تیاری کے بعد محصولات کو پیکنگ کرکے بازار روانہ کیا جاتا ہے۔

اندازے کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ انڈونیشیاء میں Zm اور Pak Iynus  کی طرح 68 ملین چھوٹی صنعتی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔/

 

4101779

نظرات بینندگان
captcha