برداشت (غم واندوہ) اور دینداری میں ربط

IQNA

قرآنی معلومات/ 7

برداشت (غم واندوہ) اور دینداری میں ربط

8:21 - November 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3513249
انسانی زندگی میں غیرمتوقع واقعات عام ہیں اور مشکلات و سختیوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے تاہم سب کی برداشت ایک جیسی نہیں۔

ایکنا نیوز- منفی جذبات عام چیز بن چکی ہے اور اس کی وجہ سے انسانوں کو بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے اور منفی احساسات و جذبات میں غم، افسردگی اور بے چینی و اضطرات بھی شامل ہیں۔

اگرہم دیکھا چاہے کہ کونسی چیزیں غم و الم کا باعث بنتی ہیں تو لگتا ہے کہ ان منفی جذبات کے مقابل ہماری صورتحال ایک جیسی ہے مثلا کوئی چیز کھو جائے یا ہاتھوں سے نکل جائے تو غم زدہ ہوجاتے ہیں اور کبھی بری طرح سے ہماری زندگی متاثر کرتی ہے۔

کبھی خوف ہم پر طاری ہوتا ہے  اور ایک ہدف تک نہ پہنچنے کا غم ہمیں کھا جاتا ہے یا ہمارا حق کسی قریبی لوگوں سے ضایع ہوتا ہے یا حق کھا جاتا ہے تو بھی غم طاری ہوتا ہے۔

یہ ممکن نہیں کہ ایسی صورت بنے کہ ہم کسی مشکل کا سامنا ہی نہ کریں یا سختی پیدا نہ ہو اور کبھی تو یہ ہوتا ہے کہ ہمارا قریبی فرد کچھ ایسا کرتا ہے جس کی توقع نہیں ہوتی، یہ سب کچھ ہماری زندگی میں ایک حقیقت ہے مختصر غم یا لمبا غم جب کہ مقابلے میں خوشی کم ہوتی ہے یہ سب کچھ ہماری زندگی کا حصہ ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق نفسیاتی طور پر سالم ہونے اور اقدار میں ایک برراہ راست تعلق قایم ہے ، اقدار کہتی ہے کہ کس حد تک غم کو برداشت کیا جائے، لہذا غم کو برداشت کرنے اور اقدار میں تعلق ہے لہذا ماہرین نفسیات کی کوشش ہوتی ہے کہ اقدار کی مضبوطی سے انسانی برداشت کو بڑھاوا دیں۔

نفسیاتی طور پر مضبوط ہونے اور مذہب و خدا کے ساتھ تعلق بھی ایسا ہی ہے اگر یہ رابطہ درست ہو تو انسان مضبوط ہوتا ہے اسی طرح خدا سے رابطہ غم سے نکالنے میں اثر انداز ہوتا ہے۔

 

ایک اور مسئله غم دینے والی اشیاء اور عوامل کی شناخت ہے، ان میں شیطان اور منفی شیطانی افکار ہیں جو ہمارے دلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں اور غم اس وقت ہم پر طاری ہوتا ہے جب خدا سے تعلق کٹ جاتا ہے اس حالت میں شیطانی خیالات ہماری حالت بدل دیتے ہیں جیسے قرآن میں ارشاد ہوتا ہے:

«الشَّیطانُ یعِدُکمُ الفَقرَ وَیأمُرُکم بِالفَحشاءِ  وَاللَّهُ یعِدُکم مَغفِرَةً مِنهُ وَفَضلًا وَاللَّهُ واسِعٌ عَلیمٌ:

شیطان تمھیں انفاق کے وقت فقر و تنگدستی سے ڈراتا ہے اور برے اور فحش کی دعوت دیتا ہے لیکن خدا تمھیں «بخشش» اور «اضافے» کا وعدہ دیتا ہے؛ اور خدا کی قدرت وسیع ہے اور ہر چیز پر دانا ہے اور اسی وجہ سے اپنے وعدے پر عمل کرتا ہے». (بقره/ ۲۶۸)

نظرات بینندگان
captcha