ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامک ڈیولپمنٹ فاونڈیشن ملایشیاء ( مالایی زبان میں: Jabatan Kemajuan Islam Malaysia) یا JAKIM مرکز، ایک سرکاری ادارہ ہے جو ملایشیاء کے پوٹراجایا میں سرگرم عمل ہے جو اسلامی امور کو ڈیل کرتا ہے۔
جاکیم سال ۱۹۶۹ میں قایم کیا گیا جب ملایشین حکام نے فیصلہ کیا کہ ملک میں اسلامی تعلیمات اور ملکی پالیسی کو ہم آہنگ کیا جایے اور اس حوالے سے مستقل سسٹم قایم کیا جایے۔
اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملایشین اعلی قومی سپریم کرنسل (MKI) کو قایم کیا گیا۔
جنوری ۱۹۹۷، کو اسلامی ترقی کے مقاصد کے پیش نظر اسلامک ڈیولپمنٹ تنظیم کو جاکیم کے نام سے رسمی طور پر قایم کرنے کا اعلان ہوا۔
جاکیم تنظیم کے قیام پر بعض لوگوں نے شدید اعتراض کیا کہ یہ ادارہ ملکی قوانین سے متصادم ہے،
گروپ 25 جو چند این جی اوز پر مشتمل ہے انہوں نے اعلان کیا کہ جاکیم قانونی کی مادہ 38 سے متصادم ہے اور اس کے لیے بھاری فنڈ مختص کرنا مناسب نہیں۔
ان کے مقابل سابق وزیراعطم مہاتیر محمد نے جاکیم کے قیام کا دفاع کیا اور کہا کہ اس تنظیم کے قیام سے اسلامی اور ملکی پالیسی کو ہم آہنگ کرانے میں مدد ملے گی۔
اسلامک ڈیولپمنٹ مرکز جاکیم وزیراعظم کی زیرنگرانی کام کرنے والے اداروں میں شمار ہوتا ہے اور ملکی پالیسی میں اس کا بڑا کردار ہے۔
جاکیم میں تین اہم حصے ہیں: قانون سازی کا حصہ، ایگزیکٹو اور مینجمنٹ.
جاکیم کے انڈر جو ادارے کام کرتے ہیں: اسلامی تعلیمی مرکز ، حلال کونسل، دارالقرآن، اسلامک ٹیکنکل فاونڈیشن، مرکزمطالعات و تبلیغات اسلامی صباح، شعبه صباح؛ شعبه ساراواک. تین مساجد، مسجد نگارا، پوترا اور مسجد تونکو میزان زینالعابدین جاکیم کے انڈر کام کررہی ہے۔
مارچ 2022 کو، «حکیمه محمد یوسف» کو جاکیم کی پہلی خاتون سربراہ مقرر ہوئی۔/
4095849