مسجد الاقصی میں جمع ہونے کی دعوت عام

IQNA

مسجد الاقصی میں جمع ہونے کی دعوت عام

9:23 - June 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509549
تہران(ایکنا) فلسطینی تنظیم حماس نے قدس کے جوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ مسجد الاقصی اور قدیم علاقوں مین جمع ہوکر پرچم ریلی کو ناکام بنا دیں۔

رپورٹ کے مطابق جھادی تنظیمم حماس نے قدس شریف کے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ منگل کو مسجد الاقصی میں بڑا اجتماع کریں، حالیہ ہفتوں میں پرچم ریلی منسوخ اور انعقاد کے حوالے سے بحث میں شدت آگئی ہے۔

 

حماس نے قدس شریف کے جوانوں سے کہا کہ وہ مسجد الاقصی کے صحن اور قدس کے قدیم علاقوں میں حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ صیھونی شدت پسندوں کے تحریک آمیز اقدام یا پرچم ریلی کا مقابلہ کیا جاسکے۔

 

حماس کے ترجمان محمد حماده نے تاکید کی ہے کہ منگل کو بھرپور انداز میں مظاہرے کیا جائے۔

 

صیھونی رژیم آباد کار یہودیوں کی توہین کی حمایت کے ساتھ مسجد الاقصی الخلیل میں حرم ابراھیمی میں مختلف بہانوں سے مسلمانوں کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے اور آذان پر پابندی لگائی جاتی ہے، رپورٹ کے مطابق الخلیل کے اوقاف کا کہنا ہے کہ اسرائیل سالانہ سات سو بار اذان نشر کرنے میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور مختلف بہانوں سے اسپیکروں کو بند کرتے ہیں۔/

3977250

 

نظرات بینندگان
captcha