بارودی سرنگیں ہٹانے والے مزدوروں پر حملہ، 10 ہلاک/ شیعہ ہزارہ ٹارگٹ

IQNA

بارودی سرنگیں ہٹانے والے مزدوروں پر حملہ، 10 ہلاک/ شیعہ ہزارہ ٹارگٹ

9:33 - June 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509515
تہران(ایکنا) افغانستان میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والی غیر ملکی این جی او کے کمپاؤنڈ میں فائرنگ سے 10 شیعہ ہزارہ ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ۔

افغان حکام کے مطابق ملزمان نے تنظیم کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ نے حملے کا الزام طالبان پر لگایا ہے تاہم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ مقامی طالبان تو حملہ آوروں کیخلاف ان کی مدد کو آئے تھے۔

سوشل میڈیا اور افغان حکام کے مطابق افغان صوبے بغلان میں بارودی سرنگیں ہٹانے والی برطانوی این جی او ’ہالو ٹرسٹ‘ کے ملازمیں کو کمپاؤنڈ میں نشانہ بنایا گیا جب وہ قریبی کھیت سے بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا کام کرکے واپس لوٹ کر اپنے کمروں میں آرام کررہے تھے۔

حملہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 50 منٹ پر کیا گیا اور حملے کے نتیجے میں 10 ملازمین جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے تاہم طالبان نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ ’ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اپنا دفاع نہ کر سکنے والوں کو حملے کو بربریت سمجھتے ہیں، ہمارے این جی اوز کے ساتھ تعلقات ٹھیک  ہیں اور ہمارے مجاہدین کبھی ایسے بے رحمانہ حملے نہیں کریں گے‘۔

کمپنی کے سی ای او جیمز کراؤن نے بھی حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی طالبان حملے کے وقت ہماری مدد کو آئے اور انہوں نے حملہ آوروں کو ڈرا کر بھگایا۔

جیمز کراؤن نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے بڑی بے رحمی سے ملازمین کو ان کے بستر پر جا جاکر مارا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ حملہ آور کون تھے، انہوں نے حملے کے دوران خاص طور پر ہزارہ نسل سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو نشانہ بنایا۔

بعض زراِیع کا کہنا ہے کہ داعش نے شیعہ ہزارہ کاریگروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha