عبدالفتاح طاروطی عالمی حفظ قرآن انجمن کے صدر نامزد

IQNA

عبدالفتاح طاروطی عالمی حفظ قرآن انجمن کے صدر نامزد

7:41 - September 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508270
تہران(ایکنا) مصری قاری شیخ «عبدالفتاح طاروطی» کو اسلامی دنیا کی انجمن کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

عالمی اسلامی کونسل جسکا مرکز سعودی عرب میں واقع ہے انکی جانب سے مصری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف

شیخ عبدالفتاح طاروطی کو عالمی حفظ قرآن انجمن کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

شیخ طاروطی نے الیوم السابع نیوز سے گفتگو میں کہا: میری قرآنی کاوشوں کی بنیاد اور بالخصوص ھندوستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور اردن وغیرہ میں قرآنی خدمات کے حوالے سے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: عالمی اسلامی کونسل تمام قرآنی سرگرمیوں کا جایزہ لیتی ہے تاکہ دنیا بھر میں قرآنی تعلیمات کو عام کیا جاسکے۔

 

شیخ طاروطی  سال ۱۹۶۵ میں مصر کے صوبہ الشرقیہ کے گاوں طاروط میں پیدا ہوئے اور تین سال کی عمر میں انکے والد نے انکو حفظ مرکز میں بیٹھایا. شیخ عبدالمقصود سید النجار نے انکی قرآنی صلاحیتوں کو نکھارا اور آٹھ سال کی عمر میں انہوں نے قرآن مجید حفظ کرلیا۔

عبدالفتاح طاروطی کو عالمی حفظ قرآن انجمن صدر نامزد

شیخ النجار نے طاروطی کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا اور انکو پروگراموں میں تلاوت کا موقع دیا اس کے بعد وہ جامعہ الازهر کا رخ کیا۔ طاروطی نے بزرگ اساتذہ جیسے شیخ سعید عبدالصمد، شیخ محمد اللیثی، شیخ الشحات انور اور شیخ محمد هلیل سے کسب فیض کیا۔

 

طاروطی نے سال ۱۹۹۶ کو اسلامی مرکز کی دعوت پر امریکہ کا سفر کیا، سال ۲۰۰۰ میں اسپین گیا اور مختلف مقامات پر تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے قرآنی حوالے سے خدمات انجام دیا اور انہیں بنیادوں پر بنوریہ یونیورسٹی پاکستان نے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی سند دی اور یوں قاری عبدالباسط کے بعد وہ دوسرے قاری ہے جنکو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گیی ہے۔/

3925686

نظرات بینندگان
captcha