نایجیریا؛ داعش کے حملے میں پندرہ جان بحق

IQNA

نایجیریا؛ داعش کے حملے میں پندرہ جان بحق

10:11 - September 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3508265
تہران(ایکنا) داعش عناصر کے «بورنو» صوبے کے گورنر کے قافلہ پر حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

مسلح افراد کا گروپ جنکا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے شمال مشرقی نایجریا میں صوبہ «بورنو» کے گورنر کے قافلہ کو نشانہ بنایا جس میں پندرہ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

 

واقعہ جمعہ کے دن شهر «باگا» میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے راکٹ لانچروں اور کلاشنکوف سے اس قافلے کو نشانہ بنایا قافلہ بورنو کے گورنر «باباگان عمر زولوم» کو ایک حساس علاقے سے لیکر جارہا تھا۔

 

حملے میں پولیس کے بارہ افراد اور چار دیگر مسلح رضا کار مارے گیے تاہم گورنر اس حملے میں محفوظ رہیں۔

 

بورنو کے گورنر شهر باگا میں باسیوں کو واپسی پر تیار کرنے کے حوالے سے جارہا تھا جہاں انکو  سال ۲۰۱۴ میں شدت پسند گروپوں نے بھگانے پر مجبور کیا تھا۔

 

صوبہ بورنو نایجریا میں بوکوحرام کا مرکز شمار کیا جاتا ہے جہاں دس سالوں میں انکے حملوں میں ۲۷ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں  جبکہ انکے ڈر سے بیس لاکھ مہاجرت پر مجبور ہوچکے ہیں، اس گروپ نے شام و عراق میں داعش کی بیعت کا بھی اعلان کیا تھا۔/

3925456

نظرات بینندگان
captcha