ترکی میں مذکرات بارے فتح و حماس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

IQNA

ترکی میں مذکرات بارے فتح و حماس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

8:42 - September 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3508257
تہران(ایکنا) ترکی میں مذاکرات کے حوالے سے حماس اور فتح تحریک نے مشترکہ بیان جاری کردیا

فلسطینی میِڈیا کے مطابق دونوں اہم فلسطینی گروپوں نے نے دعوی کیا ہے کہ ایک مشترکہ لائحہ عمل جسپر تمام فلسطینیوں کا اتفاق ہو پر دونوں گروپ متفق ہوگئے ہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اتفاق رائے کے حوالے سے تمام گروپس کا فائنل لائحہ عمل محمود عباس کی نظارت میں یکم اکتوبر تک پیش کردیا جائے گا۔

 

دونوں بڑی جماعتوں نے دعوی کیا ہے کہ انتخابات سمیت تمام امور میں اتفاق رائے پیدا ہوچکا ہے۔

 

حماس و فتح نے ترکی کی میزبانی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

 

دونوں جماعتوں نے فلسطینی حقوق کے لئے مل کر جدوجہد جاری رکھنے اور درپیش مشکلات کے حل اور مستقل سرزمین جس کا دارالخلافہ قدس ہو کے قیام تک کام کرنے کا عہد کیا ہے۔/

3925141

 

نظرات بینندگان
captcha