مصر مفتی: کلیسا کی تعمیر جایز ہے

IQNA

مصر مفتی: کلیسا کی تعمیر جایز ہے

8:00 - September 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508249
تہران(ایکنا) مصری مفتی نے شرعت کے حوالے سے حکم دیا کہ ملک میں کلیسا کی تعمیر شرعا درست ہے۔

مصر کے نامور مفتی  «شوقی علام» بقائے باہمی کا مذہب ہے اور تمام ادیان کے ساتھ امن و محبت کا درس دیتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اسلام کسی کو عقیدے کی تبدیلی پر مجبور نہیں کرتا اور سب کو آزادی سے عمل کی اجازت دیتا ہے اوررسول اکرم  (ص) نے ایک عیسائی گروپ کو یہاں تک اجازت دی کہ وہ مسجدالنبی(ص) میں مذہبی تقریب منعقد کریں۔

 

مصری مفتی کا کہنا تھا کہ ان واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اگر ملک میں کلیسا کی مرمت کی جائے یا انکو عبادت کے لیے نئے کلیسا کی تعمیر چاہیے تو انکو اجازت دی جائے ۔

 

انہوں نے بعض علما کی طرف سے اجازت نہ دینے کے حوالے سے کہا کہ بعض اوقات اجتماعی حالات کی بناء پر شاید ایسا کیا گیا ہو جو تمام اوقات پر لاگو نہیں ہوتا۔

 

شوقی علام نے کہا کہ شرعا مصر میں کلیسا کی تعمیر بالکل جائز ہے۔/

 

3924713

نظرات بینندگان
captcha