مساجد ایپ میں مسلمانوں کی دلچسپی

IQNA

مساجد ایپ میں مسلمانوں کی دلچسپی

8:56 - September 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508235
تہران(ایکنا) نئی ایپ جو نماز کے اوقات کا اعلان کرتی ہے کو بھرپور پذایرائی مل رہی ہے۔

برطانیہ میں تیار ہونے والی مسجد ایپ کو بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے جس کی مدد سے مسلمان نماز کا وقت اور نزدیک ترین مسجد آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

 

مسجد تایمز (Masjid Times، کے نام سے تیار ہونے والی ایپ بلیک برن کے ایک مسلمان کا تیار کردہ ہے انکا کہنا تھا: اس وقت میرے زھن میں یہ خیال آیا جب میں نے دیکھا کہ نوے فیصد مساجد میں نماز کا وقت صرف ایک کاغذ پر لکھا گیا ہے۔

 

مذکورہ شخص جو نہیں چاہتا کہ انکا نام لیا جائے انکا کہنا تھا: اس ایپ کی مدد سے آپ نماز کے وقت سے آگاہی کے علاوہ نزدیک ترین مسجد ڈھونڈ سکتے ہیں اور قبلہ کی سمت بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

 

ائیرپورٹس پر نماز خانوں، خرید و فروخت کے مراکز، ہسپتال وغیرہ کی سہولت بھی ایپ میں شامل ہیں اور اس میں چھ سو عبادت خانوں کی فہرست موجود ہے۔

 

انکا کہنا تھا: میرا شروع سے ارادہ تھا کہ حتی اگر ایک آدمی بھی اس سے استفادہ کرے تو میں یہ تیار کرونگا۔

 

برطانیہ میں مسلمانوں کی بھرپور پذیرائی سے حیرت زدہ ہونے والے اس شخص کا کہنا تھا: اس سے انداز ہوا کہ عاجزی سے کام مفید ہوتا ہے اور محنت سے ہر کام ممکن ہے./

3923895

نظرات بینندگان
captcha