مسلمان کھلاڑی حجاب کی وجہ سے امریکن والیبال سے فارغ

IQNA

مسلمان کھلاڑی حجاب کی وجہ سے امریکن والیبال سے فارغ

8:53 - September 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3508234
تہران(ایکنا) ٹنسی کے شهر «نشویل» کی خاتون والیبالیسٹ کو حجاب کرنے کی وجہ سے میچ سے محروم کردیا گیا۔

نوجوان امریکن مسلمان کھلاڑی «نجاح عقیل» جو اسکول کی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں شریک ہونا چاہتی تھی انکو میچ سے پہلے ریفری نے قوانین کے مخالف قرار دیکر میچ کھیلنے سے روک دیا۔

 

انکو اور انکے کوچز کو میچ سے پہلے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

 

نجاح کا اس اقدام پر کہنا تھا: میرے آنسو نکل پڑے کیونکہ مجھے لگ رہی تھی کہ یہ فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔

 

نجاح کے اسکول اور کوچز کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون کے خلاف اقدام کی کوشش کریں گے۔

 

امریکن مسلمان مشورتی کونسل کے ڈائریکٹر«سابینا محی‌الدین» کا اس بارے کہنا تھا: «ایک مسلمان لڑکی جو اپنے عقیدے کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے انکو محروم کیوں کیا جاتا ہے ؟ ایسا قانون ایک ۱۴ ساله کو انکی ساتھیوں کے سامنے اس طرح سے محروم کرنا درست نہیں اور دیگر مذاہب کے احترام کی منافی اور خلاف ورزی ہے».

3923827

نظرات بینندگان
captcha