قطر: اسرائیل سے تعلقات فلسطینی بحران کا حل نہیں

IQNA

قطر: اسرائیل سے تعلقات فلسطینی بحران کا حل نہیں

8:41 - September 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3508221
تہران(ایکنا) قطر کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ صھیونی رژیم سے رابطہ فلسطینیوں کی مشکل میں مددگار نہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان «لولوه الخاطر» بلومبرگ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ قطر اسرائیل سے دوستی رکھنے والے ممالک کی پیروی نہیں کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا: ھم نہیں سمجھتے کہ اسرائیل سے دوستی مسئله فلسطین کا حل نہیں اور اسی لیے اس حوالے سے اقدام کو درست نہیں سمجھتے۔

 

وزارت خارجه قطر کے ترجمان کا کہنا تھا: فلسطینی مشکلات میں گھرا ہے اور انکا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بغیر ملک کے ایک ظالم غاصب کی زیر نگرانی زندگی گزار رہے ہیں۔

 

الخاطر نے خلیج فارس میں بحران کے حوالے سے کہا: قطر، سعودی، امارات اور بحرین کی ایران دشمنی کی وجہ سے پچھلے تین سال سے محاصرے میں ہے اور ممکن ہے آنے والے ہفتوں میں اس حوالے سے تبدیلی آئے۔/

3923206

نظرات بینندگان
captcha