آیت‌الله مکارم شیرازی کے بیان کے ساتھ؛ جرمن اور ھالینڈ علما کا اجتماع + تصاویر

IQNA

آیت‌الله مکارم شیرازی کے بیان کے ساتھ؛ جرمن اور ھالینڈ علما کا اجتماع + تصاویر

10:04 - August 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508065
تہران(ایکنا) جرمنی اور ھالینڈ کے علما کا اجلاس ھمبرگ اسلامی مرکز میں آیت اللہ شیرزای کے بیان کے ساتھ شروع کیا گیا۔

ھالینڈ اور جرمن علما کا اجلاس گذشتہ روز تبلیغ اسلام مجازی فضاء میں عنوان کے ساتھ ھمبرگ میں منعقد ہوا اور

اسلامی مرکز کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین «محمدهادی مفتح» نے اس عنوان سے خطاب کیا۔

 

مرکز کے ڈپٹی حجت‌الاسلام والمسلمین بیدقی نے مذکورہ مرکز کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

آیت‌الله العظمی «ناصر مکارم شیرازی» کے اجلاس کے لیے پیغام کو حجت‌الاسلام والمسلمین موسوی نے پڑھا:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

 

اس اجلاس کے انعقاد پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ جنگ و جدل کے اس طوفانی دور میں آپ امن و محبت کے پیغام عام کریں گے۔

 

اسلام، امن و صلح کو معاشرے کے لیے پانی کی طرح ضروری قرار دیتا ہے اور فرماتا ہے: «وَالصُّلْحُ خَيْرٌ».

 

مبغلیغین کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے میں اٹھنے والے سوالات کو تشفی جوابات پیش کریں۔

 

ایک طرح دنیا جنگ و جدل سے زخمی ہے تو دوسری جانب کورونا نے اس کو بدحال کردیا ہے.

 

اپ علما سے میری درخواست ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ رہیں اور انکو اسلام کے روشن پیغامات سے روشناس کرائیں۔.

 

میں  مرکز اسلامی امام علی(ع) کے تعاون سے محرم بارے اجلاس کو داد پیش کرتا ہوں اور جناب حجت الاسلام و المسلمین آقای مفتح اور انکے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی لیے دعا گوہ ہوں۔

 

و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

 

آیت‌الله مکارم شیرازی کے بیان کے ساتھ؛جرمن اور ھالینڈ علما کا اجتماع + تصاویر

3916442

نظرات بینندگان
captcha