اٹلی؛ پولیس نے داعش حامی ۱۷۰۰ ویب سائٹ بند کردی

IQNA

اٹلی؛ پولیس نے داعش حامی ۱۷۰۰ ویب سائٹ بند کردی

8:46 - July 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507866
تہران(ایکنا) اٹلی پولیس نے دیگر یورپی ممالک کے تعاون سے ۱۷۰۰ ویب سائٹ بند کردی جو شدت پسندی اور دہشت گردی کی پرچار کررہی تھیں۔

اٹلی پولیس نے ۱۳ یورپ اور  ۵ دیگر ممالک کے تعاون سے ان سائٹوں کو بند کردیا ہے جہاں انفرادی اور اجمتاعی حملوں کی منصوبہ بندی اور «دہشت گردی» کے حوالے سے مسلح جنگ اور اسلحہ بنانے کے گر سکھائے جاتے تھے۔

 

«اکیلے بھیڑیے» نامی گروپ کو بھی انہیں سائٹوں سے تربیت دی جارہی تھی جو یورپی ممالک میں دہشت گردی کے منصوبے بنانے کا ذمہ دار بتایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ بغیر کسی مرکزی تنظیم کے انکے افراد انفرادی انداز میں سرگرمی انجام دیتے ہیں۔

 

اٹلی کی سائبر پولیس کا کہنا تھا: «دہشت گردی روکنے کے لیے اٹلی پولیس نے مجازی دنیا میں آپریشن شروع کردیا ہے اور اسی بنیاد پر مذکورہ اقدامات انجام دیے جارہے ہیں».

 

اٹلی پولیس کا کہنا تھا: «مذکورہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف یورپی فورسECTC)  جنمیں ۱۸ ممالک شامل ہیں جنمیں ۱۳ یورپی اور  ۵ دیگر ممالک ممبر ہیں انکے تعاون سے مجازی دنیا میں شدت پسندی پھیلانے اور تعصب و تشدد کی ترویج کرنے والی سائٹوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے».

 

داعش اور القاعده اپنے چاہنے والے افراد کو اکیلے بھیڑیے کے عنوان سے یورپ میں دہشت گردی پر اکساتی ہیں تاکہ دہشت گردانہ واقعات سے امن و امان کی صورتحال کو ابتر کیا جاسکے۔/

3908644

نظرات بینندگان
captcha