گذشتہ روز عصر کے وقت عراقی صوبہ صلاح الدین کے «بیجی» سٹی جو شمالی بغداد میں واقع ہے سڑک کنارے بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں ہلاکتوں کی رپورٹ ہے۔
دھماکے میں حشد الشعبی کے موبائل ٹیم کو نشانہ بنایا گیا جو بیجی میں ڈیوٹی ادا کررہی تھی، واقعے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔
حشد الشعبی کے بیان کے مطابق چار شہادتوں کے علاوہ شیخ شعلان بریگیڈ کے سربراہ شیخ «شعلان العوید» زخمی ہوچکے ہیں۔/