شام؛ «الرقه» کے قریب داعش سے وابستہ گروپ کا قیام

IQNA

شام؛ «الرقه» کے قریب داعش سے وابستہ گروپ کا قیام

7:26 - April 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507489
تہران(ایکنا) شامی زرائع کے مطابق الرقہ کے شمالی میں واقع شهر «تل ابیض» میں دہشت گرد گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق آزاد فوج سے وابستہ گروپ «احرار الشرقیه» جو ترکی کی حمایت سے کام کررہا ہے انکی حمایت سے گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

 

زرائع کے مطابق داعش کے کئی کمانڈر اس وقت احرار الشرقیه مین شامل ہوچکے ہیں جنمیں داعش کمانڈر «ابوالمعتصم» بھی شامل ہے اور وہ احرار الشرقیه کے تعاون سے نئے گروپ کے قیام پر کام کررہا ہے۔

 

دوسری جانب شامی فوج نے  «دیر الزور» اور «حمص» میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دی ہے۔

 

دوسری جانب دہشت گرد گروپ نے شهر «السخنه» اور «حمص» کے بعض علاقوں پر کنٹرول کا دعوی کیا ہے۔

 

فوج کے مطابق شهر «السخنه» سے سو کیلومیٹر کے فاصلے پر حملہ ہوا جسکو مکمل ناکام بنایا گیا ہے جبکہ روسی طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

شهر السخنه سپرہائی سے «M20» پر واقع ہے جو دیرالزور، حمص اور تدمر شہروں کو آپس میں ملاتا ہے۔/

3890546

نظرات بینندگان
captcha