ناروے میں توہین قران

IQNA

ناروے میں توہین قران

18:28 - June 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3506243
بین الاقوامی گروپ- اسلام مخالف شدت پسند گروپ کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ عربی نیوز کے مطابق اسلام مخالف گروپ  کے سربراہ«آنا براٹن»(Anna Bråten) نے "ناروے میں اسلامایزیشن بند کرو" کے عنوان سے منعقدہ مظاہرے میں مسلمانوں اور اسلام کی توہین کرتے ہوئے قرآن مجید کو زمین پر پھینکا گیا۔

 

مذکورہ شخص قرآن مجید کو شہید کرنے کی جسارت کررہا تھا تاہم پولیس کی مداخلت سے ایسا نہ ہوسکا۔

 

آنا براتن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں اسلام کی کوئی گنجایش موجود نہیں اور اسلام و قرآن سے مقابلہ ضروری ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ڈنمارک، جرمنی، ھالینڈ، فن لینڈ اور چند دیگر ممالک میں اسلامو فوبیا کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے ۔ حال ہی میں

شمالی جرمنی میں مسجد «الرحمة» پر حملہ کیا گیا جسمیں پچاس جلد قرآن مجید کو شہید کیا گیا ۔

 

فن لینڈ میں بھی اسلام مخالف تنظیم کے سربراہ «مارکو دی ویٹ» نے انتخاباتی مہم میں پولیس کے سامنے قرآن مجید کی توہین کرکے ایک نسخے کو شہید کیا تھا۔

ڈنمارک ک میں نسل پرست رھنما راسموس پالودن ایک مسلم مظاہرے کے سامنے قرآن مجید کا نسخہ شہید کیا تھا

اس گستاخ شخص نے کپنھاگ میں بھی قرآن مجید پھینک کر توہین قرآن کی جسارت کی تھی۔/

3819766

نظرات بینندگان
captcha