بلغاریہ؛ بالکان میں قدیم ترین مسجد کا دوبارہ افتتاح

IQNA

بلغاریہ؛ بالکان میں قدیم ترین مسجد کا دوبارہ افتتاح

12:56 - June 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506239
بین الاقوامی گروپ- بالکان کی قدیم ترین مسجد کی مرمت سازی کے بعد گذشتہ روز دوبارہ کھول دیا گیا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق بلغاریہ کے شہر«هاسکوفو» میں واقع عثمانی دور کی مسجد کو مرمت سازی مکمل کرلی گئی ہے۔

 

مذکورہ مسجد ترکی کی انجمن (دیانت)‌ اور مفتی اعظم کے دفتر کی معاونت سے مرمت کی گئی ہے۔

مسجد، «علی ارباش» کی تعمیر میں معاونت پر بلغارین حکومت کے تعاون پر دیانت تنظیم ترکی نے انکا شکریہ ادا کیا اور اس کو دونوں ممالک کے تعالقات میں استحکام کا باعث قرار دیا۔

 

مذکورہ تنظیم نے دنیا بھر میں برادری،‌ صلح  اور بقائے باہمی کی مضبوطی پر زور دیا۔

بلغاریہ جنوب مشرقی یورپ میں واقع ملک ہے جسکی آبادی ساڑھے سات ملین بتائی جاتی ہے اور اسکا دارالخلافہ صوفیہ ہے۔

 

بلغاریہ میں مسلمان بڑی اقلتیوں میں شمار ہوتا ہے اور سال ۲۰۱۱ کے سروے کے مطابق اس ملک میں چھ لاکھ مسلمان رہتے ہیں جومجموعی آبادی کا اٹھ فیصد حصہ قرار دیا جاتا ہے۔/

3819670

نظرات بینندگان
captcha