استنبول میں بین الاقوامی ہیلتھ اجلاس کا اہتمام

IQNA

استنبول میں بین الاقوامی ہیلتھ اجلاس کا اہتمام

7:47 - December 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3505478
بین الاقوامی گروپ- اسلامی ہیلتھ سوسایٹیز اجلاس استنبول کے فوجی میوزیم میں منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ عربیک نیوز کے مطابق « بین الاقوامی انجمن صحت اسلامی» کے تعاون سے تین روزہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔

 

انجمن صحت اسلامی کے سربراہ قاسم سیزن کا کہنا تھا: ہیلتھ اجلاس میں ایک سو دس ممالک سے تین سو پچاس نمایندے شرکت کررہے ہیں جنکے درمیان اقتصادی امور میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ ترکی میں صحت اور صفائی کے حوالے سے اقدامات مغربی ممالک سے کم نہیں اور ان شعبوں میں بہترین خدمات انجام دی گیی ہیں۔

 

قاسم سیزن کا کہنا تھا: گذشتہ سال ڈیڑھ ملین غیرملکی ترکی میں علاج کے لیے آچکے ہیں جس سے پانچ ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا ہے۔/

 

انکا مزید کہنا تھا کہ صحت اور سیاحت میں اچھی پیشرفت حاصل ہورہی ہے اور ان نمایشگاہوں سے تجربات کے تبادلے میں مدد مل سکتی ہے۔/

3772211

نظرات بینندگان
captcha