ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ilkha.com؛ کے مطابق بینگول صوبہ کے شہر کارلی اوا میں طلبا کے درمیان مقابلہ حسن قرآت و اذان کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔
وزارت تعلیم کے تعاون سے منعقدہ مقابلے میں مختلف اسکولوں کے طلباء شریک تھے۔
ماہرین کی ٹیم نے حسن قرائت قرآن کریم اور اذان کے مقابلوں کا فیصلہ کیا۔
مقابلوں کے اختتام پر بہترین اذان دینے والے اور قرآت کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گیے۔
ترکی میں حالیہ چند سالوں میں قرآنی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے جنمیں مقابلہ حسن قرات سرفہرست ہے۔/