جرمنی ؛ «شب مذاہب» پروگرام اور شان اہل بیت میں اظھار عقیدت

IQNA

جرمنی ؛ «شب مذاہب» پروگرام اور شان اہل بیت میں اظھار عقیدت

14:55 - September 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505104
بین الاقوامی گروپ – برلن شہر میں «شب مذاہب» پروگرام میں کلیسا، مساجد اور دیگر مذھبی اداروں کے نمایندے شریک

ایکنا نیوز- پروگرام «مولانا اور خراسانی عرفا» کے عنوان سے منعقد کیا گیا جسکو مقامی میڈیا نے سراہتے ہوئے اسے " شب مذاھب کے عنوان سے پیش کیا۔ پروگرام میں مساجد، کلیسا اور مذھبی اداروں سے سینکڑوں نمایندے شریک تھے۔

 

پروگرام میں مختلف مذاہب کے نمایندوں نے وحدت و ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور شرکاء کے مختلف سوالوں کے جوابات دیے گیے۔

 

پروگرام انچارج توماس شیمل کا کہنا تھا کہ مذاہب نے ثبوت دیا کہ وہ زندہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ایک پرامن اور خوشحال معاشرے میں کردار ادا کرنے کے لیے تمام تر تعصبات سے پاک تعاون کے لیے تیار ہیں۔

 

«حافظ» انسٹیٹوٹ اور  «صوفی لینڈ» مرکز کے تعاون سے منعقدہ پروگرام کے آخر میں شان اہل بیت میں شعراء نے عقیدت کا اظھار کیا۔/

3747144

نظرات بینندگان
captcha