امریکی اعلان بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کےساتھ احمقانہ اقدام ہے، عارف واحدی

IQNA

امریکی اعلان بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کےساتھ احمقانہ اقدام ہے، عارف واحدی

8:35 - December 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3503940
بین الاقوامی گروپ:15 دسمبر یوم جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان، امہ کو متحد ہوکر شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، شیعہ علماءکونسل

ایکنا نیوز-شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان احمقانہ اقدام ہے، امت مسلمہ کو متحد ہوکر استعماری، صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، امریکی منافقانہ اور دہرا کردار کھل کر سامنے آگیاہے، مسلم حکمران بھی خواب غفلت سے جاگیں، او آئی سی کو بھی اب متحرک کر دار ادا کرنا ہوگا،اسلامی ممالک اتحاد کی ترجیحات بھی واضح کرنا ہونگی، 15 دسمبر یوم جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منائینگے۔

 شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بیت المقدس کو اسرائیلی سفارتخانہ تسلیم کرنے پر امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کرنا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان انتہائی احمقانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف امریکہ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹتاہے اور دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے دہشت گرد ملک اسرائیل کی پشت پناہی کررہاہے جس سے اس کا دوہر ا معیار اور منافقانہ کردار کھل کر سامنے آگیاہے۔ انکا کہنا تھا کہ امت مسلمہ اس وقت انتہائی مشکل حالات میں ہے کابل سے دمشق اور بغداد سے صنعاءتک ، فلسطین سے کشمیر تک پورا عالم اسلام جل رہاہے لیکن افسوس مسلم حکمران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ کا یہ اقدام مسلمانوں کے باہمی انتشار کے باعث ممکن ہواہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ اسلامی دنیا کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے اس فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسلامی دنیا کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کو اس موقع پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ہوگا جبکہ عرب لیگ بھی اس سلسلے میں موثراقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مسلم ممالک متحدہوگئے تو پھر کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کرسکتی اس لئے ہمیں اتحاد کے ساتھ ان استعماری، صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اس صورتحال میں عوام کا سوال بجا ہے کہ اسلامی ممالک کا اتحاد اس اعلان کے رد عمل میں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha